کوئٹہ قومی شاہراہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز کے مطابق دونوں افراد کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
لیویز ترجمان کا کہنا تھا کہ مقتولین کوئٹہ سے ژوب آرہے تھے جن کا ملزمان نے کوئٹہ سے پیچھا کیا۔
جاں بحق نوجوان اسد خان پشتونخوا میپ کے رہنما سابق سینیٹر رضا محمد کا کزن ہے۔
لیویز نے بتایا کہ لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔