• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولہا میاں کا فوٹو گرافر کو تھپڑ، دلہن کے اسٹیج پر قہقہے

سوشل میڈیا پر اُس بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس نے اپنی شادی کے دن اسٹیج پر مہمانوں کے سامنے ایسے قہقہے لگائے کہ دیکھنے والا بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رینوکا نامی صارف نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں دولہا دلہن اسٹیج پر موجود ہیں جبکہ فوٹو گرافر اُن کی تصاویر لے رہا ہے۔

فوٹو گرافر تصویر لیتے ہوئے بار بار دلہن کو پوز تبدیل کرنے کا کہتا ہے جس پر دولہا میاں طیش میں آکر فوٹو گرافر کو تھپڑ مار دیتا ہے۔

اپنے شوہر کا یہ انداز دیکھ کر دلہن اس قدر قہقہے لگاتی ہے کہ اسٹیج پر ہی بیٹھ جاتی ہے اور زور زور سے ہنستی جاتی ہے۔

دلہن کے قہقہے دیکھ کر دولہا اور فوٹوگرافر بھی ہنسنے لگ جاتا ہے اور وہاں موجود مہمان دلہن کے اس انداز کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔

رینوکا نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یہ دلہن بہت پسند ہے‘

صارف نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں قہقہے والے ایموجیز بھی بنائے جس کے بعد یہ واضح ہے کہ اُنہیں بھی یہ ویڈیو خوب پسند آئی ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اپنی ہنسی کنٹرول نہیں کرپا رہے ہیں۔

دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پر بےحد مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین