کراچی (این این آئی) عالم دین اور تعلیمی شخصیت مفتی مزمل حسین کاپڑیا کا پیر کے روز انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامعہ بنوری ٹاؤن جبکہ تد فین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی جس میں بڑی تعداد میں علماء وطلباسمیت دیگر افراد نے شرکت کی دریں اثنا مفتی مزمل کے انتقال پر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوار الحق حقانی، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا امداداللہ یوسف زئی، مولانا قاری حق نواز و دیگر علما نے اظہار تعزیت کیا ہے۔