• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے بیٹے نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

بھارتی اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، جہاں انھوں نے شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا، اس بارے میں خود ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر فوٹو شیئر کیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کی بیٹی اور جنید خان کی بہن اِرا خان نے ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے بھائی کی فلم نگری میں انٹری سے آگاہ کیا۔

 اِرا نے لکھا کہ یہ ان کا پہلا شو یا پہلا پلے نہیں بلکہ یہ ان کا شوٹنگ کا پہلا دن ہے، اور مجھے ان کی یہ تصویر بہت پسند ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جنید تو ویسے ہی کئی سالوں سے اداکاری کر رہے ہیں، لیکن یہ ابھی بھی میرے لیے نیا ہے۔ 

ارا نے اپنے بھائی کے لیے لکھا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت بے مثال ہے، میں ان کے لیے بے حد پرجوش ہوں، مجھے ان کا سب کو حیران کرنے کا بے چینی سے انتظار ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم ’مہاراجا‘ سے اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

تازہ ترین