اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سینیٹ انتخابات سے قبل ایک بار پھر متحرک‘جنوبی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطے شروع کردیے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےاسلام آبادسے سینیٹ امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن میں مدد اور تعاون مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے عبد الحفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کردیا ‘ جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپ دوست ہیں مکمل تعاون کروں گا۔
جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سے مکالمے میں کہا کہ آپ ہماری پارٹی کے امید وار ہیں لازمی سپورٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سے کہا کہ جلد اسلام آباد آکر آپ سے ملاقات بھی ہوگی۔