• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے امکانات روشن، ایران سے بات چیت کیلئے تیار

واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز )امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا پابندیاں اٹھائے ہم جوہری پروگرام سے متعلق اقدامات واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔امریکا کی جانب سے ایران سے جوہری معاہدہ میں شمولیت کے اشارہ کے بعد ایران نے بھی معاہدہ کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کا عندیہ دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اگر امریکا تمام پابندیاں اٹھا دے تو ایران فوری طور پر جوہری پروگرام سے متعلق تمام اقدامات واپس لے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرے تو واشنگٹن دوبارہ معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔

تازہ ترین