• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت خٹک وزیراعظم عمران خان سے ملنے کے خواہشمند

خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں لیاقت خٹک نے کہا کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حمایت نوشہرہ کے عوام نے کی، میں نے نہیں، افتخار ولی کی حمایت میں پی ٹی آئی ورکرز کھل کر سامنے آگئے۔


لیاقت خٹک نے کہا کہ مجھے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتا ہوں، میں نے ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، آج ان کو الیکشن نتائج کی وجہ سے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار 22 سال سے الیکشن نہیں جیت سکا، ووٹ عمران خان کا ہے ہماری خامیوں کی وجہ سے الیکشن ہارے۔

انہوں نے کہا کہ میرے ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ہارنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے۔

تازہ ترین