تہران (جنگ نیوز )ایران، روس اور چین کی شمالی بحرہ ہند میں مشترکہ فوجی مشقوں سے بھارت چین کے خوف سے آوٹ ہو گیا۔بھارت نے آخری وقت میں مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت سے معذرت کر لی۔ بھارتی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ دو روزہ مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اس سے کچھ دیر پہلے ایرانی بحریہ کے حکام نے کہا تھا کہ بھارت نے ان مشقوں میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔ایرانی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ تہران، ماسکو اور بیجنگ کی ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں بھارت نے شمولیت پر آمادگی ظاہر کی لیکن آخری لمحے میں بھارت نے شرکت سے انکار کر دیا۔