نیویارک (جنگ نیوز )برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایران میں جوہری توانائی سے متعلق کام کرنے والے دو مقامات پر یورینیم کے ذرات ملے ہیں۔اگرچہ ان دونوں مقامات کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ تقریباً دو دہائیوں سے غیر فعال ہیں تاہم اسرائیل سمیت جوہری معاہدے کے مخالف ممالک کا کہنا ہے کہ یہ غیراعلانیہ جوہری سرگرمی کا ثبوت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ارادے اچھے نہیں ہیں۔