• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت 14لاکھ روپے لے کر فائنلز کی دوڑ سے باہر ہوگئیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک قرار پائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روبینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔تاہم  شو میں دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی جب اسکینڈل کوئن راکھی ساونت نے پیسے لے کر خود کو فائنلز کی دوڑ میں سے الگ کر لیا اور شو چھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق بگ باس سیزن 14 کا گزشتہ روز فائنل ہوا جس میں راکھی ساونت سمیت پانچ امیدوار پہنچے جن میں گلوکار راہول ویدیا ، اداکارہ روبینہ دیلائک ، ایلے گونی ، نکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں ، فائنلز کے نتائج کے اعلان سے قبل بولی وڈ اداکار ” رتیش دیشمک “ گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے چہرے پر سہرا باند رکھا تھا ، جب سلمان خان نے ان کی آمد کا اعلان کیا تو گھر میں موجود راکھی ساونت سمجھی کہ شائد ان کے شوہر ’ دیشمک‘ آ رہے ہیں اور وہ بے حد خوش ہو گئیں ، سلمان خان نے بھی ڈبل گیم کی اور رتیش دیشمک کو سہرا پہنا کر گھر میں داخل کر دیا لیکن جب سہرا اٹھا تو راکھی ساونت کے ارماں ’آنسوؤں ‘ میں بہہ گئے ،رتیش دیشمک نے اندر آکر مزہ کرنے کے بعد فائنل پانچ میں پہنچنے والی راکھی ساونت کو 14لاکھ بھارتی روپے لینے اور فوری شوچھوڑتے ہوئے فائنلز کی دوڑ سے باہر ہونے پیشکش کی جسے اداکارہ نے قبول کر لیا اور پیسے لینے کے بعد شو چھوڑ کر چلی گئیں ۔ اس طرح وہ فائنل سے قبل پیسے لیکر شو چھوڑنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔

تازہ ترین