• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، زلمی کے بیٹسمینوں کا لاٹھی چارج، سلطانز کو ہرا دیا

کراچی ( عبدالماجد بھٹی /اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹ سے مات دے دی۔ 194 رنز کا ہدف زلمی نے 19ویں اوورز میں حاصل کرکے ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی۔ ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا۔ گوکہ کرس لین ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئے اور ایک رن بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے۔ اس کے بعد کپتان محمد رضوان اور جیمز ونس نے 82 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی۔رضوان 41رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ جیمز وینس کا ساتھ صہیب مقصود دینے آئے، انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں نے نے 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ جیمز ونس نے 55 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو 193 ٹوٹل تک پہنچادیا۔

تازہ ترین