• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نہیں چاہتی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے تحت ہوں، فیصل جاوید خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ سینیٹ انتخابات 2021 اوپن بیلٹ کے تحت ہوں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ سے سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے طلب کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ اوپن بیلٹ سے انتخابات ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہماری ترمیم کو مسترد کردیا ہے، جس کے بعد حکومت نے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل پاکستان جواب الجواب دیں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی رہی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا دھندہ ہی لوگوں کو پیسے سے خریدنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب شفافیت آئے گی تب ہی عام لوگ آگے آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ کرپشن کا خاتمہ ہو، اپوزیشن چاہتی ہے کہ کرپشن کے راستے بند نہ ہوں۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ نیب آرڈنینس میں اپوزیشن نے جو سفارشات دی ہیں وہ کرپشن کے حق میں ہیں۔

تازہ ترین