متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ خفیہ ووٹ کی شفافیت ضروری ہے، ہم نے آج تک نہ کسی کو پیسے دیئے ہیں نہ دیں گے۔
کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جہاں جائز شکایات نظر آئیں وہاں انہوں نے فیصلہ کیا۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ میں نے اپنا حلف نامہ جمع کروادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 239 پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج تک نہیں آیا۔