آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حریم شاہ نے بلاول بھٹو سے اظہار محبت کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچانے والی اور متنازع ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گانا گاکر بلاول بھٹو سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔وائرل ویڈیو میں حریم شاہ رقص کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حریم شاہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ حریم شاہ نے ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔

دل لگی سے مزید