• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی سمجھوتے کے باوجود کشمیر پر پاکستان کا موقف نہیں بدلا، ترجمان

اسلام آباد (ماریانہ بابر) تنازع جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جو بھارت کے ساتھ حل طلب مسئلہ ہے۔ یہ بات وزارت امور خارجہ نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی سمجھوتے کے ایک روز بعد کہی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ اپنے تمام حل طلب تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان نے مسلسل 2003ء کے جنگ بندی سمجھوتے پر عمل درآمد کے لئے زور دیتا رہا ہے۔ اب اس سمجھوتے کے اعادے سے خطے میں امن آئے گا اور یہ دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ 2003ء کے بعد سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی 13600 خلاف ورزیاں کی گئیں صرف گزشتہ سال خلاف ورزیوں کی تعداد 3097ء رہیں جس کے نتیجے میں 28؍ افراد شہید اور 257؍ زخمی ہوئے۔ 

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں علیحدہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے، بین الاقوامی تنظیموں، ارکان پارلیمنٹ اور ذرائع ابلاغ انسانی حقوق سے متعلق ایشو نہ اٹھاتے رہے ہیں۔

تازہ ترین