نارووال(خبرایجنسیاں)ن لیگ نے کہا ہے کہ حمزہ کی رہائی ڈیل کا نتیجہ نہیں، سینیٹ الیکشن حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ہے،شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوجائیں گے ، احسن اقبال کاکہناتھاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو نئی بنیادوں پر کھڑا کیا جائے۔اتوار کو شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری جنگ اقتدار کے لیے نہیں ،نظام کی درستگی کے لیے ہے، یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے ، حمزہ شہباز کی رہائی کسی دیل کا حصہ نہیں،پنجاب میں ہم نے اپنے امیدوار دستبردار کروائے تو حکومت نے پریشان ہو کر ایسا ہی کیا،ڈسکہ کے ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت اآگیا ہے کہ ملک کو نئی بنیادوں پر کھڑا کیا جائے ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور بے روز گاری ہے، عمران خان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے،سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے لوگ چیخ رہے ہیں کہ سینیٹ ٹکٹ بیچے گئے جبکہ پی ڈی ایم کی ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا ، بیوروکریٹ ملک کو اچھی طرح چلائیں تو مک جنت بن سکتا ہے، ڈسکہ میںپولنگ افسروں کو اٹھانا انوکھا واقعہ ہے۔