• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندر اور کنگز کا مقابلہ، تماشائیوں میں جوش، پلیئرز میں تلخیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں اتوار کی شب تماشائیوں نے پہلی بار زبردست جوش وخروش کا مظاہرہ کرکے اس سال ٹورنامنٹ کا بہترین میچ دیکھا۔گرائونڈ کے باہر سخت جوش وخروش تھا لیکن نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف گالی گلوچ کررہے تھے جس کو امپائروں نے نظر انداز کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی کھلےعام بدکلامی اورتلخ جملوں کا تبادلہ کرتے رہے تاکہ قلندرز کے کھلاڑی جذباتی ہوکر وکٹیں گنوائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچوں میں امپائرز کئی واقعات کو نظر انداز کررہے ہیں جبکہ میچ ریفری بھی کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔ میچ وننگ اننگز کھیلنے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ قلندرز نے تین وکٹیں گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، ہم نے آخر تک لڑا اور کامیابی حاصل کی، ڈیوڈ ویزےنے شاندار انداز میں میچ ختم کیا۔آئندہ کے میچز میں بھی اس کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے۔

تازہ ترین