• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کامیاب بندے کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے، بشریٰ عمران

ہر کامیاب بندے کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے، بشریٰ عمران


لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل) خاتون اول بشریٰ عمران نے پیر کے روز لاہور میں مزار حضرت داتا گنج بخش کے قریب داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ فرح خان بھی انکےہمراہ تھیں۔ انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے ہدایات دیں۔ 

جیوز نیوز کےنمائندہ عثمان بھٹی نے خاتون اول سے سوال کیا کہ کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے پیچھے خاتون اول کاہاتھ ہے، جس پر خاتون اول بشریٰ عمران نے جواب دیا کہ ہر کامیاب بندے کے پیچھے اسکی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے۔ 

خاتون اول نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں مقیم لوگوں سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ بشریٰ عمران نے کھانا کھا کر کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔پناہ گاہ میں مقیم افراد نے کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اول کا شکریہ ادا کیا۔

بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں قیام و طعام کیلئے انتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے۔پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔

تازہ ترین