• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹد کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پی ایس ایل کو نظر لگ گئی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’نظر لگ گئی کسی کی ہمارے پی ایس ایل کو‘

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

پاکستان سُپر لیگ میں کورونا کا شکار ایک اور غیر ملکی کھلاڑی کا نام سامنے آیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

تازہ ترین