• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت پر انٹرنیٹ صارفین نے تنقید کیوں کی؟

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو سوشل میڈیا پر صارفین نے آئینہ دکھا دیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر قدیم زمانے کی 3خواتین کی تصویر شیئر کی اور انکی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان خواتین نے نہ صرف اپنی انفرادیت کی نمائندگی کی بلکہ انہوں نے اپنی پوری تہذیب، ثقافت اور قوم کی بھی نمائندگی کی۔

کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ اگر آج ان خواتین کی تصویر لینی ہوتی تو یہ لوگ پھٹی ہوئی امریکی جینز پہنتیں جو کہ امریکی تشہیر کے سوا کچھ نہ ہوتا۔

اداکارہ کی تنقیدی ٹوئٹ پر انٹرنیٹ صارفین نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے کنگنا رناوت کی ماضی کی تصاویر ان کو شیئر کرائیں جس میں وہ خود اسی طرح کے لباس پہنے ہوئی ہیں۔

ٹوئٹر پر متعدد لوگوں نے کنگنا رناوت کے مغربی لباس اور غیرملکی سامان استعمال کرنے کی تصاویر شیئر کیں اور ان پر تنقید بھی کی۔

تازہ ترین