آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سپرہائی وے کے قریب گتے کے گوام میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا گتا اور دیگر سامان خاکستر ہوگیا، اطلاع پر ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقعے پر پہنچی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک گاڑی کو طلب کر لیا گیا، ، رینجرز کے جوانوں نے فائربریگیڈ کے عملے کے ساتھ ریسکیو کے کاموں میں بھی حصہ لیا ، فائربریگیڈ کی ٹیم نے کئی گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اسی دوران ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی اور شدت اختیار کر گئی جس پر فائربریگیڈ کی مزید تین گاڑیاں اور ایک اسنارکل موقع پر پہنچیں، بحریہ ٹاؤن کے بھی ایک فائرٹینڈر اور فائرفائٹرز نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید