• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں4افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق لیاری کھڈا مارکیٹ ماما ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 27 سالہ دانش کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22سالہ البین نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کندھے پر لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ احسن آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 38 سالہ اعجاز ملک ولد محمد شریف اور 40سالہ محمد اعجاز ولد فیض محمد کے نام سے کی گئی ۔

تازہ ترین