وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ فاٹا کے کوٹے پر آزاد حیثیت میں 12 مارچ 2018 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
مرزا آفریدی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور سینیٹر ایوب آفریدی کے کزن ہیں۔
مرزا محمد آفریدی آزاد حیثیت سے مارچ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ مارچ 2024 میں ریٹائر ہوں گے۔
سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے اسلام آباد سمیت مغربی ممالک سے اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔ مرزا محمد آفریدی کا تعلق ارب پتی خاندان سے ہے جن کا بیرون ملک بھی کاروبار ہے۔
سینیٹر مرزا آفریدی کے چچا محمد شاہ آفریدی بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں قبائلی ضلع خیبر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔