نارووال(نمائندہ جنگ ) نارووال کے گائوں میں انوکھی شادی دیکھنے میں آئی،بارات میں دولہا کے منچلے بھائیوں، دوستوں اور عزیز و اقارب نے دکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر20لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ نچھاورکردئیے۔۔ دس ، بیس ،پچاس، سو اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کی اس قدر بارش کی گئی کہ زمین پر پڑے نوٹ اٹھانے والے لوگ کم پڑ گئے۔ ایک اندازے کے مطابق شادی کی تقریب میں 20لاکھ روپے کے نوٹ لٹائےگئے ۔ظفروال روڈ پر ٹریفک جام ہو کر رہ گئی جس کی روانی کیلئے مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو بحال کروایا ۔ بارات نواحی گائوں سے لاہور روانہ ہو گئی۔