• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے


جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے،  پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ روز جہلم میں ہفتہ وار لیکچر کے دوران حملہ آور نے انجینئر محمد علی مرزا پر چاقو سے وار کیا، جس سے محمد علی مرزا کے بازو پر معمولی زخم آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت لاہور کے رہائشی شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

تھانا سٹی میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین