• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آوارہ کتوں کا مسئلہ پورے پاکستان کا ہے، مراد علی شاہ


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آوارہ کتوں کے مسئلے کو پورے پاکستان کا مسئلہ قرار دے دیا۔

میڈیا ٹاک کے دوران جب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آوارہ کتوں کے بارے میں سوال کیا گیا۔

مراد علی شاہ نے جواب دیا کہ آوارہ کتوں کا مسئلہ صرف سندھ کا نہیں، پورے پاکستان کا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد، دھوراجی میں آوارہ کتوں نے دو بچوں کو کاٹ لیا۔

علاقہ مکین ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایڈمسٹریٹر ضلع شرقی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے فیروز آباد تھانے پہنچ گئے۔

اس موقع پر موجود سابق یو سی چیئرمین جنید مکاتی نے کہا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث بچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین