• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں خاتون جاں بحق، لڑکا زخمی ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فائرنگ کے واقعات میں خاتون جاں بحق، لڑکا زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق پرانا گولیمار صالح محمد ولیج میں فائرنگ کے پراراسرار واقعہ میں 55 سالہ خاتون نورجہاں جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگی ہے ، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا، قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 13سالہ لڑکا سلمان زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین