• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ساس بہوزخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھان پشتہ خرہ کی حدود اکیڈمی ٹائون میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ساس بہوزخمی ہو گئی ۔فیاض اللہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا بھائی حجرہ کے سامنے موجود تھاکہ اس دوران سیف اللہ عرف آصف ٗرفیع اور عبداللہ نے ساتھیوں کی مدد سے ان کے حجرہ پرفائرنگ کردی تاہم وہ اندر گئے اور درواز ہ بند کردیا اس دوران مسلح افراد ان کے گھر گئے اوروہاں گھرکے اندرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکی والدہ اوربھابی متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئیں وجہ عداوت جائیداد کا تنازعہ بتایاجارہاہے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔
تازہ ترین