وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایوان میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ٹیکس آرڈیننس پر بحث کے دوران احسن اقبال کے خطاب کے جواب میں تقریر کے بعد بیٹھتے ہوئے سخت الفاظ کہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرنے کے بعد شیریں مزاری نے اپنی نشست پر بیٹھتے ہوئے سخت الفاظ ادا کیے۔
آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے اراکین کے درمیان خوب گرما گرم بحث بھی ہوئی، جس کے بعد شیریں مزاری نے ایوان میں تقریر کی۔