مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
اس حوالے سے فاروق عبد اللّہ کے بیٹے عمر عبد اللّہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے والد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘
عُمر عبداللّہ نے کہا کہ ’میرے والد میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جانے تک میں نے اور میرے اہلخانہ نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔‘
عُمر عبداللّہ نے مزید کہا کہ ’میری گُزارش ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں مجھ سے اور میرے والد کے ساتھ رابطے میں تھے وہ لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘