• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 86 ہزار 559 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 40 ہزار 296 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 709 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 569 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 48 لاکھ 98 ہزار 554 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 66 ہزار 611 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ 44 ہزار 639 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 23 ہزار 637 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 727 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 37 لاکھ 54 ہزار 391 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 25 ہزار 559 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار 717 ہو گئی۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال ےسے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 63 ہزار 428 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 95 ہزار 976 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 46 لاکھ 95 ہزار 82 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 99 ہزار 233 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 54 ہزار 264 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 764 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 50 ہزار 266 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 847 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 36 لاکھ 7 ہزار 83 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 31 ہزار 713 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 33 لاکھ 57 ہزار 988 ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 541 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 91 ہزار 394 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 244 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 28 لاکھ 54 ہزار 137 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 676 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار 597 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 226 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 234 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 1 ہزار 931 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح بڑھ کر 10 اعشاریہ 43 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 613 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 170 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 2 لاکھ 97 ہزار 544 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 56 ہزار 347 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 384 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 7 ہزار 205 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین