• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جنوبی افریقا میچ، بابر اعظم کب پریشان ہوئے؟

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں فتح کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف پہلی سنچری بناکر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بابراعظم نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ سیریز پاکستان کے حق میں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگلے میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز کو آخری مقابلے سے قبل ہی اپنے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے۔


بابراعظم نے مزید کہا کہ بولرز کو کریڈٹ دیتا ہوں، جنہوں نے جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن کو کم اسکور تک محدود رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں سوئنگ مل رہا تھا، اس کا فائدہ اٹھایا، امام اور میری کوشش تھی کہ پارٹنر شپ کو لمبا کیا جائے۔

گرین شرٹس کے کپتان نے جنوبی افریقی بولر نورکیا کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اچھا اسپیل کیا اور ہماری لگاتار وکٹیں گرائیں جس سے ہم پریشان ہوگئے۔

تازہ ترین