عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی قیادت نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرلیا۔
بلاول ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق اے این پی کے رہنما ایمل ولی نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایمل ولی نے بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا۔
اے این پی رہنما نے دوران گفتگو کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسری پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجے۔
بلاول ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق ایمل ولی نےاس موقع پر کہا کہ ہم اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے۔
اے این پی رہنما سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کی بعض جماعتوں کے رویے پر افسوس کاا ظہار کیا۔