• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونفلز اور سویٹلینا زندگی بھر کیلئے مکس ڈبلز پارٹنر بن گئے

پیرس (جنگ نیوز) فرانس کے گائل مونفلز اور بیلارس کی ایلینا سویٹلینا نے زندگی کیلئے مکس ڈبلز پارٹنرشپ کرلی۔ دونوں اسٹار پلیئرز نے منگنی کرلی۔ اس کا اعلان مونفلز نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا جس میں ایلینا نے ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔ ایلینا اور مونفلز 2018 سے ایک ساتھ ہیں۔ اس اعلان پر پرستاروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین