• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی ہمسائی کا مبینہ طورپر نشہ آور اشیاکھلاکرگھر کاصفایا،80ہزار نقدی اور زیورات لے اڑی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ایک ہی گھر کے بچوں سمیت پانچ افراد کو بےہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔تفصیل کےمطابق رکن والا موضع سلطان پور کا رہائشی32سالہ بشیر احمد اپنی بیوی نزیراں مائی ،والدہ اکبرمائی،بیٹی امینہ اور بیٹے حسنین کےہمراہ گھر میں موجود تھا کہ زینب بی بی جو دس سے بارہ سال قبل بشیر احمد کی ہمسائی رہ چکی ہے گھر ملنے آئی تو کھانے میں نشہ آور چیزملادی اور اہل خانہ نیم بےہوش ہوگئے ،زینب بی بی نے بےہوشی کی حالت میں گھر سے نقدی80ہزار وزیورات وغیرہ اٹھاکر فرار ہوگئی ،قریبی رشتے داروں کےگھر آنے پر اہل خانہ کو بےہوشی کی حالت میں دیکھ کر علاقہ پولیس کو اطلاع دی گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر بےہوش ہونے والے افراد کو ریسکیو1122کی مدد سے طبی امداد کےلئے رورل ہیلتھ سنٹر شیرشاہ شفٹ کیا جہاں ڈاکٹرز کےمطابق متاثرہ افراد کی حالت ٹھیک بتائی جاتی ہے اور پولیس نےاہل خانہ کےبیان کےبعد ملزمہ کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین