• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہو گئی


پاکستان میں تین روز کے دوران تین سو سےزیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 329 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 610 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 69 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 124 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 816 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 877 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 66 ہزار 994 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 67 ہزار 612 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 520 ہو گئیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 40 ہزار 584 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 793 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 94 ہزار 880 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 519 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 63 ہزار 499 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 591 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 999 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 212 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 13 ہزار 873 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 386 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 70 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین