• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد عالم کی ویب سیریز کا ٹریلر جاری، سرفراز کا دلچسپ تبصرہ

پاکستانی کرکٹر فواد عالم بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جارہے ہیں، اور ان کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر بھی جاری ہوگیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ویب سیریز کو لے کر فواد عالم سے متعلق دلچسپ تبصرے جاری ہیں، جبکہ ان کے مداح ان کے لیے اس میدان میں بھی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

تاہم اپنے اس نئے پروجیکٹ کی پروموشن میں مصروف فواد کے لیے ان کے دوست اور ساتھی کرکٹر سرفراز احمد نے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دلچسپ تبصرہ کیا۔ 

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے سرفراز احمد نے فواد عالم کو نتھی کرتے ہوئے لکھا کہ ’فدی، بہت اوپر جاؤگے بابو‘۔


تازہ ترین