• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو اور پنجابی کے عظیم شاعر منیر نیازی کی93 ویں سالگرہ


مشکل سے مشکل بات کو آسان انداز میں بیان کرنیوالے اردو اور پنجابی کے عظیم شاعر منیر نیازی کی 93 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

دلوں کو چھو جانے والے کلام سے نوجوان نسل کو متوجہ کرنیوالے منیر نیازی بھارتی شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی۔

اپنی پیشہ ورانہ ادبی زندگی کا آغاز اخبار سات رنگ کی ادارت سنبھال کر کیا۔ ان کی زندگی میں ان کی شاعری کے14مجموعے شائع ہوئے۔

انہوں نے فلمی گیت بھی تحریر کئے جو اپنے دور کے ہٹ گیت ثابت ہوئے،ان کی لکھی ہوئی غزلیں جب دھنوں پر پیش کی جاتیں تو سننے والے سحر زدہ رہ جاتے۔

منیر نیازی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

ان کے اردو شاعری کے 13، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعے شائع ہوئے۔

یاد ماضی کو زندہ رکھنے والے منفرد لب و لہجے کے شاعر منیر نیازی 2006 میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے مگر شاعری میں ان کا نام اور مقام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔