• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کے حل کو 4 مرتبہ سبوتاژ کیا گیا، مشاہد حسین سید

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کو 4 مرتبہ سبوتاژ کیا گیابھارت کیساتھ معاملات حل کرنے کے قریب تھے 2 دفعہ معاملہ پاکستان سے خراب ہوا اور 2 دفعہ بھارت نے کیا، نیشنل پریس کلب میں قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسئلہ فلسطین اور کشمیر ایک ہیں جن کے مستقل حل کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ٹرمپ کا فون بھی آئیگا ، آر ایس ایس فاشسٹ اور انسان دشمن تنظیم ہے بھارت کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لیکر جانے کی ضرورت ہے ، کانفرنس میں حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک ،سابق صدر ووزیراعظم سردار یعقوب ،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،کے آئی آئی آر کے چیئرمین الطاف وانی،حریت رہبما حمید لون،صدر کشمیر جرنلسٹ فورم عرفان سدوزئی، سیکرٹری جنرل مقصود احمد صوفی، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات ، صحافیوں و حریت رہنماؤں نے شرکت کی، مشعال ملک نے کہا کشمیری عوام پر ظلم بہت قریب سے دیکھے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید