دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے6 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 10 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 60 لاکھ 20 ہزار 993 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 39 ہزار 234 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 700 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار547 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 93 لاکھ 82 ہزار 59 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 75 ہزار 593 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 18 لاکھ 69 ہزار 980 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 70 ہزار 798 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 218 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 44 لاکھ 23 ہزار 589 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 51 ہزار 469 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 45 ہزار 6 ہو گئی۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 69 ہزار 305 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 805 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 98 ہزار 602 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 50 لاکھ 23 ہزار 785 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 2 ہزار 649 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 32 ہزار 688 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 80 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 68 ہزار 45 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 33 ہزار 702 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 37 لاکھ 98 ہزار 333 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 923 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 37 لاکھ 54 ہزار 77 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 328 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 47 ہزار 512 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 78 ہزار 858 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 29 لاکھ 92 ہزار 803 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 747 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 97 ہزار 636 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 410 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 114 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 139 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 66 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 73 ہزار 875 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 143 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 31 ہزار 700 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔