• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاگل خانے جانے کی خبروں کے بعد اداکارہ میرا کا سوشل میڈیا پر پیغام

فلم اسٹار و پروڈیوسر میرا کی امریکا کے پاگل خانے میں داخل ہونے کی خبروں کے بعد انسٹاگرام پر  پوسٹس سامنے آئی ہیں۔

فلم اسٹار میرا نے ایک قول شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ ’آپ کتنے ہی پڑھے لکھے، امیر، باصلاحیت کیوں نہ ہوں لیکن آپ دوسروں سے کیسا سلوک کرتے ہیں آپ کے بارے میں سب بیان کردیتا ہے۔‘


اداکارہ نے فلم اسٹار ہمایوں سعید اور دیگر کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کچھ نیا بہت جلد آرہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے میرا کی والدہ کا حوالہ دے کر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ میرا کو لندن میں پاگل خانے میں داخل کروادیا گیا ہے، میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی۔


اداکار عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرا نے مجھے فون کر کے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔

تازہ ترین