• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ زرین خان کے نانا انتقال کرگئے، اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اس افسوسناک خبر کو شیئر کیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زرین کان نے اپنے نانا اور نانی کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔ 

انھوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنے نانا کے انتقال کی تصدیق کی۔ 

زرین نے لکھا کہ ’اور پھر وہ اس کے بعد ہنسی خوشی رہے۔ میرے نانا دنیا سے رخصت ہوکر میری نانی کے پاس چلے گئے۔‘

انھوں نے کہا کہ میرے نانا نے ہر کسی سے محبت سمیٹتے ہوئے بھرپور زندی گزاری۔ 

آخر میں اپنے پیغام میں ہی اداکارہ نے اپنے نانا کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ 

پیغام شیئر کرنے کے بعد سے انھیں سوشل میڈیا پر ہی تعزیتی پیغامات ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

تازہ ترین