• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مظاہرین کے پتھراؤ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 97 زخمی

لاہور میں مذہبی جماعت کے مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ 97 اہلکار زخمی ہیں۔ 

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل افضل شہید ہوئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مظاہرین کے تشدد سے ایک اور کانسٹیبل علی عمران بھی شہید ہوگیا۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل علی عمران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا تھا جو میو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس جوانوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک 97 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین