• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس اور ترک اداکارہ میں دوستی بڑھنے لگی

خوبرو اداکار عمران عباس اور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حیلینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب ہورہے ہیں۔

ترک اداکارہ نے عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ عمران عباس جیسا قیمتی دوست پا کر بہت خوش ہیں۔

ترک اداکارہ نے لکھا کہ وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے عمران عباس کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران عباس کی ’کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا ’سمے نہ یہ کیا کیا‘ گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

عمران عباس نے معروف تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں سے ملاقات کی، انہوں نے ملاقات کی تصاویر و ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بھی بنائی۔

حال ہی میں اداکار نے ترک اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر اپنی آواز کا جادو جگاتے نظر آئیں۔

تازہ ترین