ثقلین مشتاق کے نوجوان اسپنر ساجد خان کے ساتھ خصوصی سیشن
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقلین مشتاق کے نوجوان اسپنر ساجد خان کے ساتھ خصوصی سیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں زمبابوے کے دورے کے لئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں ماضی کے عظیم آف اسپنر ثقلین مشتاق ، نوجوان آف اسپنر ساجد خان کے ساتھ خصوصی سیشن کررہے ہیں۔پی سی بی نے اتوار کی شب ایک ویڈیو وائرل کی ہے جس میں ثقلین مشتاق، ساجد خان کو قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پر بولنگ ایکشن اور دیگر مشورے دے رہے ہیں۔ساجد خان کو زمبابوے میں ٹرمپ کارڈ قرار دیا جارہا ہے۔ اتوار کے روز کیمپ میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کی بجائے فزیکل ٹریننگ فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔ ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز نے بیٹسمینوں کو انفرادی طور پر مختلف پچز پر بیٹنگ پریکٹس کرائی جبکہ بولروں کی بھی مشقیں جاری ہیں۔

اسپورٹس سے مزید