انڈین پریمئر لیگ میں شامل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ساتھی افغان کرکٹرز کے ہمراہ روز رکھ لیا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بنائی ہے۔
آئی پی ایل کی ٹیم سن رائیزر حیدرآباد میں شامل افغان کرکٹرز راشد خان، محمد نبی و دیگر ماہِ صیام میں روزے رکھ رہے ہیں ایسے میں کیوی کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی نے بھی ان کے ساتھ روزہ رکھا۔
افطار کے وقت بنائی گئی ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں کہ ان کا دن اچھا تھا لیکن انہیں شدید پیاس لگی اور ان کا حلق بھی بالکل خشک ہوگیا ہے۔
راشد خان کین ولیمسن سے روزے کی کیفیت کے بارے میں پوچھتے ہیں جس پر وہ خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہتے ہیں کہ انہیں بہت اچھا لگا۔
راشد خان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان دونوں لیجنڈز نے آج ہمارے ساتھ روزہ رکھا، ان کے ساتھ افطار کر کے مزہ آیا۔‘