عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 86 لاکھ فالوورز، چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 86 لاکھ فالوورز، چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد بڑھانے پر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

عائزہ خان ان پاکستانی اسٹارز میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دیتی ہیں، جبکہ وہ اپنے شوہر دانش تیمور اور بچوں کے ہمراہ بھی اپنی  تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 

مہرپوش کی ’مہرو‘ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 86 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، اور اس خوشی کو انھوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ 

انسٹاگرام پر انھوں نے 8.6 ملین کے ہندسے کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ 


انھوں نے ساتھ میں لکھا کہ ’مجھ پر بھروسہ کرنے کا شکریہ، میری طرف سے تمام چاہنے والوں کو بہت سارا پیار۔‘

خیال رہے کہ عائزہ خان پہلی پاکستانی سیلبریٹی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 80 لاکھ یا اس سے زائد فالوورز ہوئے ہیں۔ 

انھوں نے اس ریس میں ایمن خان اور ماہرہ خان جیسی نامور اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید