وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ابوظبی میں وزیر مملکت برائےخارجہ امور احمد علی الصایغ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایران کا دورہ کریں گے۔