• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف

ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی ٹیم نے زمبابوے کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

محمد رضوان 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔

میزبان ٹیم زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر بابر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان محض 13 رنز بنا سکے جبکہ تجربہ کار محمد حفیظ 55 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، انہوںنے 11 بالز پر 15 رنز کی اننگ کھیلی اور پویلین چلتے بنے۔

ان کے بعد آنے والے حیدر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے وہ 5 رنز بنا سکے جبکہ فہیم اشرف 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز بھی 9رنز بنا سکے جبکہ عثما قادر 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف آل راؤنڈر دانش عزیز نے آج اپنا ڈیبیو کیا ہے، لیگ اسپنر عثمان قادر بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حسن علی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمد رضوان ، فخرزمان ، محمد حفیظ ، دانش عزیز، حیدر علی ، محمد نواز، فہیم اشرف ، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔

تازہ ترین