• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر2 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

آج کی جیت پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری دلادے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 2 ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ محمد رضوان کو 82 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 15 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں اور ان تمام میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے۔

تازہ ترین